: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پیرس،20مئی(ایجنسی) یر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو ٹریننگ پر تھا کہ ہاٹس پائیرینیز میں ایک پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 افراد
ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فرانس کے وزیر دفاع نے ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کے حقائق جلد معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔